ہمارے دور میں اداکاری تعلیم کے طور پر سیکھی جاتی تھی، مرینہ خان

جمعہ 28 فروری 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکارہ مرینہ خان نے کہا کہ ان کے دور میں اداکاری تعلیم کے طور پر سیکھی جاتی تھی ۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں ریہرسل بہت کی جاتی تھی اور آج کل کے اداکار ریہرسل کے عادی نہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں اداکاری کو تعلیم کے طور پر سیکھا جاتا تھا اور جملوں سے لفظوں کی ادائیگی تک ہدایت کار کی نظر اداکار پر ہوتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان ڈراموں کو لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا آج کے ڈراموں کو فلموں کی طرٖح پیش کیا جارہا ہے ۔ اداکارہ ہدایت کار تنویر جمال کی فلم ’’ جیپینیزکونیکشن‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جسے رواں سال سینما میں پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :