خود کو عاجز اور معیار اعلیٰ رکھتا ہوں ،زاہد احمد

جمعہ 28 فروری 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ وہ خود کو عاجز رکھتے ہوئے اپنے معیار کو اعلیٰ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ خود پسندی کے قائل نہیں اور تکبر کو پسند نہیں کرتے ۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ فلموں کے ساتھ ٹی وی میں بھی کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ زاہد احمد فلمی کیرئر کا آغاز کر چکے ہیں ۔وہ اپنی پہلی فلم میں اداکارہ صبا قمر کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:05:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :