زندگی سے منفی رویوں کو نکال کر مثبت سوچ اور محبت کو شامل کریں، عریبہ حبیب

جمعہ 28 فروری 2020 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکارہ عریبہ حبیب نے مداحوں کے لیے زندگی کو بھر پور طریقے سے جینے بارے پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اور اس کو خوبصورت بنانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے، اس لیے اس میں منفی لوگوں اور منفی رویوں کو نکال کر مثبت سوچ اور محبت کو شامل کریں اور اپنی زندگی خوبصورت بنائیں، عریبہ ڈرامہ دیریل’’کوئی چاند رکھ‘‘ میں عمران عباس کے ساتھ دکھائی دی تھیں۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:15:09