عائزہ خان کی نئے ڈرامے میں ایئر پورٹ پر پوچا لگانے بارے خبر کی تردید

جمعہ 28 فروری 2020 11:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء)اداکارہ عائزہ خان نے اپنے نئے ڈرامے میں ایئر پورٹ پر پوچا لگانے کے بارے میں خبر کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے لئے جاری پیغام میں کہاکہ ان کے نئے ڈرامے کے سین میں ایئر پورٹ پر پوچا لگانے کے خبر بالکل جھوٹی ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ یو ٹیوب بلاگران کی اجازت کے بغیر ان کے بارے میں جھوٹی خبر چلا رہے ہیں لیکن ان کی یہ خبریں مداحوں کے دل سے ان کا پیار کم نہیں کر سکتیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ شائقین نے ان کے ہر کردار کو پسند کیا ہے اور یہ ان پر خدا کا کرم ہے۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:45:10