اداکار محمود اسلم کی رائٹر خلیل الرحمان قمر پر تنقید، فلم کاف کنگنا کا حصہ نہ ہونے بارے اہم انکشاف

جمعہ 28 فروری 2020 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکار محمود اسلم نے رائٹر خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرتے ہوئے فلم ’’ کاف کنگنا‘‘ کی کاسٹ کا حصہ نہ ہونے بارے اہم انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ خلیل الرحمان قمر نے انہیں فلم میں ان کے کردار بارے بتایااس کے بعد انہوں نے اور صباء قمر نے فلم کا 90 فیصد کام کروایا ، عکسبندی کے دورام خلیل الرحمان قمراور صباء قمر کی لڑائی ہوئی اور پھر کام رک گیا پھر دوبارہ کام شروع کیا گیا پھر وہی مسئلہ ہو گیا اور اس کے بعد جب خلیل الرحمان نے دوبارہ کام پر بلایا تواس وقت انہیں فلم’’رانگ نمر ٹو‘‘ کی عکس بندی کے لیے حیدر آباد جانا تھا کیونکہ فورا کوئی بھی اداکار تاریخ نہیں دے سکتا کیونکہ ان کی کسی دوسرے کے ساتھ بھی کمٹمنٹس ہوتی ہیں۔

محمود اسلم نے کہا کہ انہوں نے خلیل الرحمان قمر سے کہا کہ وہ واپس آکر ان کی بقیہ فلم کی عکس بندی کروا دیں گے جس پر جواب ملا کہ صباء قمر کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کیا جارہا ہے اور اگر آپ کہیں تو آپ کی جگہ بھی کسی اور اداکار کو کاسٹ کرلیا جائے۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :