اداکارہ سارہ خان کی لال کپڑوں میںوائرل ہونیوالی تصویر مداحوں کو بہا گئی

اداکارہ نے متعدد کامیاب ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) پاکستانی مشہور اداکارہ سارہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

ہم بات کررہے ہیں اداکارہ سارہ خان کی جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے ہلکا سا میک اپ کیا ہے اور سورج کی کرنوں میں ان کی تصویر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان نے 2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے متعدد کامیاب ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ نے حال ہی میں مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عورت مردوں سے زیادہ طاقت رکھتی ہے کیوں وہ مساوات کی جنگ لڑتی ہے۔اداکارہ کا یہ جواب کچھ مداحوں کو پسند نہیں آیا تھا اور ان پر تنقید شروع کردی گئی تھی۔سارہ خان ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:55:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :