شہریار منور فلم’پرے ہٹ لو‘ کے گانے ’ہائے دل‘ پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے

جمعہ 28 فروری 2020 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکار شہریار منور فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ کے گانے ’’ہائے دل‘‘ پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ گانا کسی گانے سے متاثر ضرور ہو سکتا ہے لیکن یہ اس کی کاپی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نقل کا الزام لگانا کافی سخت ہے کیونکہ دو گانے سننے میں ایک جیسے لگتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ یہ نقل ہی ہیں، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کچھ جانے بغیر دوسرے پر نقل کا الزام عائد کرے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک ٹویٹر صارف نے فلم کے موسیقار جمی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘کا مقبول ہونے والا گانا ’’ہائے دل‘‘ ایک ہسپانوی گانے ’’صوفیہ‘‘ کی نقل ہے جسے الوارو سولر نامی گلوکار نے گایا ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 12:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :