اقراء عزیز کا الکرم کیلئے نیا فوٹو شوٹ مکمل

جمعہ 28 فروری 2020 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکارہ اقراء عزیز نے کپڑوں کے برانڈ الکرم کے لیے نیا فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا، فوٹو شوٹ پر مبنی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں الکرم برانڈ نے عائزہ خان کی جگہ اقراء عزیز کو اپنی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا اور اب اقراء نے بطور نئی برانڈ ایمبیسڈر نیا فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا ہے جس کی تصاویر اور وڈیو جاری کر دی گئی ہیں۔ اقراء عزیز ان دنوں ڈرامہ سیریل’جھوٹی‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 15:00:19