فہد مصطفیٰ کے بعد فیروز خان بھی ٹک ٹاک کے خلاف بول پڑے

جمعہ 28 فروری 2020 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکار فہد مصطفیٰ کے بعد فیروز خان بھی ٹک ٹاک کے خلاف بول پڑے۔ فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ نئی نسل کے لیے موضوع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری اور قبرستان میں بنائی گئی ٹک ٹاک کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک کینسر ہے، اس سے بچیں، اس سے قبل فہد مصطفیٰ بھی اس کے خلاف بول چکے ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 15:00:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :