ماڈل میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی

جمعہ 28 فروری 2020 17:45

ماڈل میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اداکار وگلوکار علی ظفر کی درخواست پرماڈل میشاء شفیع کیخلاف سوکروڑ روپے ہرجانہ کیس میں میشا ء شفیع کے مزید گواہوں کوطلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

میشاشفیع کے وکیل نے مزید گواہ پیش کرنے کی درخواست دائرکی تھی، ہرجانہ کے دعوی میں علی ظفر نے موقف اختیار کر رکھاہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے،میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات لگائے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے دنیا بھرمیں میری شہرت متاثر ہوئی لہذا استدعا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 17:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :