پی ایس ایل کیلئے گلوکار علی ظفر کے نئے گانے کوریلیز نہ کیا جائے ، شہری کی درخواست پر پیمراکونوٹس جاری

جمعہ 28 فروری 2020 18:28

پی ایس ایل کیلئے گلوکار علی ظفر کے نئے گانے کوریلیز نہ کیا جائے ، شہری کی درخواست پر پیمراکونوٹس جاری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) سول عدالت نے پی ایس ایل سیزن پانچ کے لئے معروف گلوکارعلی ظفر کی طرف سے نئے گانے کوریلیز کرنے سے روکنے کی درخواست پر پیمراکونوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔سول کورٹ کے جج کامران کرامت نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

شہری رانا رضوان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں کئی سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے۔علی ظفر اور علی عظمت کے گانے کے تنازع سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔’’تیار ہو کے نام ‘‘سے پہلے ہی پی ایس ایل 5 کا گانا ریلیز ہو چکا ہے۔عدالت پی سی بی کو علی ظفر کے نئے گانے کی ریلیز سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 18:28:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :