عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر وہ ہمیشہ امن چاہتی ہی: زیبا بختیار

جمعہ 28 فروری 2020 21:06

عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر وہ ہمیشہ امن چاہتی ہی: زیبا بختیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر وہ ہمیشہ امن چاہتی ہے ، آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمرا میں ’’ عورت امن کی سفیر ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو بیان میں زیبا بختیار نے کہا کہ ہمیں آٹھ مارچ کو صرف خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں جس کے تحت انہیں ان کے حقوق دئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے امسال کا موضوع بہت ہی خاص ہے کیونکہ عورت جہاں بھی ہو وہ امن چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مرد و خواتین الحمرا میں منعقد ہ اس سیمینار میں ضرور شرکت کریں کیونکہ ہم سب سب مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔ عورت کو بھی عورتوں کا ساتھ دینا چاہیے اور خود کو طاقت بنائیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 21:06:41