نئے فنکاروں میں مستقبل میں بڑے اداکار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں ‘ شبیر جان

سینئرز کے تجربے سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ، کام کو سر پر سوار کرنے کی بجائے اسے انجوائے کرتا ہوں

ہفتہ 29 فروری 2020 11:42

نئے فنکاروں میں مستقبل میں بڑے اداکار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں ‘ شبیر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ ٹی وی پر نئے ٹیلنٹ کی بھرمار ہے اورنئے فنکار وںمیںبڑااداکار بننے کی تمام خوبیاں او رصلاحیتیں موجود ہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کو چاہیے کہ سینئرز کے تجربے سے استفادہ کریں تاکہ وہ آنے والے وقت میں ان کی جگہ سنبھال سکیں ۔

(جاری ہے)

میں تمام نئے آنے والوں کو یہ نصیحت کروں گا کہ وہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت ،لگن اورمستقل مزاجی سے محنت کریں اور اس کے بعد کامیابی خود بخود ان کے قدم چومے گی اور یہی کامیابی دیرپا بھی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی شوبز میں مصروفیات ہیں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ ہمیشہ اطمینان سے کام کرتا ہوں کیونکہ اس سے آپ کام کو سر سے اتارنے کی بجائے انجوائے کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 11:42:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :