پائل خان نے ڈانس ماسٹر فیاض بھلی کی شاگردی اختیار کرلی،گنڈا بند کی باضابطہ رسم بھی ادا کی گئی

ہفتہ 29 فروری 2020 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) اداکارہ پائل خان نے ڈانس ماسٹر فیاض بھلی کی شاگردی اختیار کر لی جس کے لئے ’’ گنڈا بند ‘‘ کی باضابطہ رسم بھی ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان نے ڈانس میں مزید مہارت حاصل کرنے کیلئے معروف ڈانس ماسٹر فیاض بھلی کی خدمات حاصل کی ہیں اور گزشتہ روز اس سلسلہ میں باضابطہ رسم بھی ادا کی گئی ۔ فیاض بھلی نے اداکارہ پائل خان کی کلائی پر گنڈا باندھ کر انہیں باضابطہ اپنا شاگر د تسلیم کر لیا ۔پائل خان روزانہ ڈانس کی کلاس لیں گی ۔

وقت اشاعت : 29/02/2020 - 11:42:30