حکومت ،صاحب ثروت شوبز شخصیات غفار لہری کی معالی معاونت کریں‘ اشرف خان، خالد بیگ

لیجنڈ اداکار چھ ماہ سے علیل ہونے کیوجہ سے کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

ہفتہ 29 فروری 2020 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) سینئر اداکار اشرف خان اور گلوکار خالد بیگ نے حکومت اور صاحب ثروت شوبز شخصیات سے لیجنڈ اداکار غفار لہری کی معالی معاونت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ سے علیل ہونے کی وجہ سے غفار لہری انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مستحق فنکاروں کی سرپرستی کرے اور ایسے حالات میں جب ان کے پاس کام نہ ہو یا وہ علیل ہو جائیں توان کیلئے خاموشی سے مالی معاونت کا انتظام ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کی خبر رکھا کریں اور جس حد تک ممکن ہو سکے اپنے مستحق دوستوں کا ساتھ دیں اور یہی انسانیت ہے ۔

وقت اشاعت : 29/02/2020 - 11:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :