اچھی میوزیکل فلمیں بننے سے پنجابی فلموں کا دور واپس آسکتاہے،اکرم خیال

ہمیں معاشرے اور ثقافت کو مدنظر کھتے ہوئے سکرپٹ تیار کرنا ہوں گے،معروف نغمہ نگارکی گفتگو

ہفتہ 29 فروری 2020 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورنغمہ نگاراکرم خیال نے کہا ہے کہ اچھی اورمیوزیکل فلمیں بننے سے پنجابی فلموں کا دور دوبارہ واپس آسکتاہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت اچھی فلمیں بن رہی ہیں جن میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں معروف نغمہ نگار اکرم خیال نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اس لئے خواہش ہے کہ یہ دور واپس آ جائے پنجابی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی فلمیں بنانے کے لئے ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا ہمیں کسی کی بھی نقل کرنے کی بجائے اپنے معاشرے اور ثقافت کو مدنظر کھتے ہوئے سکرپٹ تیار کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی،فلموں کی کامیابی کیلئے موجودہ حالات میں سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جارہی۔

(جاری ہے)

اکرم خیال نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ گھروں سے نہیں نکلنا چاہتے ہمیں انہیں سینماؤں تک لانے کے لئے بڑی محنت کرنا ہو گی۔ سب سے پہلے ہمیں فلموں کے سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی لانا ہو گی، سنجیدگی، کامیڈی اور رومانس کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنا ہوگا تاکہ ہر طرح کے لوگ فلم دیکھنے سینما آئیں۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 11:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :