علی عظمت بھی علی ظفر کے ترانے کا حصہ بننے کے خواہشمند

ہفتہ 29 فروری 2020 12:35

علی عظمت بھی علی ظفر کے ترانے کا حصہ بننے کے خواہشمند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ پیش کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت بھی اب علی ظفر کے ٹیلنٹ کو مان گئے ،علی ظفر کے ڈانس اسٹیپس کو فالو کرتے ہوئے ان کے ترانے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے علی عظمت کا نجی ٹی وی کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں دیا گیا ایک بیان شیئر کیا جس میں علی عظمت نے پی ایس ایل کے نئے ترانے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/02/2020 - 12:35:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :