رامش بابو کا گانا’’اگنورکردی‘‘ فلم میں شامل

فلم کے ہیرو آصف سمیر نے گانا یوٹیوب پر دیکھا ،مقبولیت دیکھ کر نئی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا

ہفتہ 29 فروری 2020 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) معروف گلوکار رامش بابو کا نیا گانا’’اگنور کردی‘‘ فلم میں شامل کرلیا گیا،ریکارڈنگ کیلئے رامش بابو کراچی روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم کے ہیرو آصف سمیر نے رامش بابو کا گانا یوٹیوب پر دیکھا جس کی مقبولیت دیکھ کر انہوں نے اس کو اپنی نئی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک انٹرویو میں رامش بابونے بتایاکہ آصف سمیر نے جب میرا گانا’’اگنور کردی‘‘ سنا تو انہوں نے مجھ سے ملاقات کی اور اسے دوبارہ ریکارڈ کروانے کے لیئے انہیں کراچی بلا لیا ہے اب اس گانے کو فلم کیلئے ریکارڈ کیا جائیگا۔یاد رہے کہ اس گانے کو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا اور پسندکیا جارہاہے۔

وقت اشاعت : 29/02/2020 - 12:50:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :