رابی پیرزادہ نے کورونا وائرس کا علاج بتادیا

پیر 2 مارچ 2020 21:54

رابی پیرزادہ نے کورونا وائرس کا علاج بتادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دنیا بھر کو خوفزدہ کرنے والے کورونا وائرس کا آسان علاج بتایا ہے۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نظم پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کرونا کا نہایت آسان علاج۔ رابی پیرزادہ نظم میں کورونا کا علاج روحانی طریقے سے بتاتے ہوئے لوگوں کو نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور گناہوں کو چھوڑ کر عبادت کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 02/03/2020 - 21:54:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :