خواتین فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں ، عروہ حسین

بدھ 4 مارچ 2020 12:04

خواتین فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں ، عروہ حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) اداکارہ اور پروڈیوسر عروہ حسین نے کہا کہ خواتین فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں خواتین بطور اداکار اور پروڈیوسر مثبت کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ خواتین انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان کے کچھ بہترین فلم سازوں نبیل قریشی ، فضاعلی مرزا اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کیا ہے اور کام کرتے ہوئے انہیں ہمشہ کیمرے کے سامنے اس بات کی دلچسپی ہوتی تھی کہ ایک پروڈیوسر کا کیا کام ہوتاہے اور جب انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنی فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کا آغا زکیا تو اداکاری کی نسبت پروڈیوسر کے کام کو مشکل پایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کی فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فیروز خان ، ایمان علی، فرحان سعید اور سونیا حسین شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 12:04:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :