اداکارہ وینا ملک کا خلیل الرحمان قمر کا دفاع، ماروی سرمد کو گینڈا قرار دے دیا

ماروی سرمد اور گینڈے میں کوئی فرق نہیں ، بے غیرت لوگ بے حیا عورت کے حق میں نکل پڑے ہیں ۔ اداکارہ وینا ملک

بدھ 4 مارچ 2020 22:22

اداکارہ وینا ملک کا خلیل الرحمان قمر کا دفاع، ماروی سرمد کو گینڈا قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2020ء) اداکارہ وینا ملک کا ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا دفاع ، ماروی سرمدکو گینڈا قرار دیدیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر پر عورت کی تضحیک کا الزام عائد کررہے ہیں وہ غور کریں سماجی کارکن ماروی سرمد اور گینڈے میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ساتھ ہی ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کئے ۔پہلے ٹویٹ کا معاملہ ابھی تھمہ نہ تھا کہ اداکارہ وینا ملک نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تمام بے غیر ت ایک بے حیا عورت کے حق میں نکل آئیں ہیں۔واضح رہے نجی ٹی وی پر دوران پروگرام سماجی کارکن ماروی سرمد کا میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اپنا جسم دیکھو جا کے، کوئی تھوکتا نہیں ہے آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہی بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت، خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد بطور مہمان گفتگو کا حصہ تھے جس میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 22:22:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :