دی پرج نے فاسٹ اینڈ فیوریس 6 کو باکس آفس پر پچھاڑ دیا

منگل 11 جون 2013 14:08

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11جون 2013ء)ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ہارر فلم \" دی پرج \" نیایکشن فلم \"فاسٹ اینڈ فیوریس 6 \" کو باکس آفس پر پچھاڑ دیا۔ فلم نے تین روز میں 36 عشاریہ چار ملین ڈالر کما لئے۔ \"دی پرج\" سات جون کو امریکا سمیت کئی مغربی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ دلچسپ کہانی ہارر سین اور سسپنس کے باعث فلم نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا یہی وجہ ہے فلم اب تک 36 اعشاریہ چار ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی شاندار کامیابی نے گزشتہ دو ہفتوں سے باکس آفس پر براجمان \" فاسٹ اینڈ فیوریس \" کو دوسرے درجے پر دھکیل دیا ہے۔ دھواں دھار ایکشن مناظر کے باعث فاسٹ اینڈ فیوریس کو سب سے زیادہ نوجوان فلم بینوں نے پذیرائی بخشی۔ ہالی وڈ باکس آفس پر تیسرا نمبر فلم \" ناوٴ یو سی می \" کا ہے جس میں ایک کرائم سٹوری کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کو انتہائی خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔ یہ فلم 19 عشاریہ پانچ ملین ڈالر کما چکی ہے۔
وقت اشاعت : 11/06/2013 - 14:08:00