نجی ٹی وی چینل اور معروف پروڈکشن کمپنی نے خلیل الرحمان قمر کیساتھ کیے گئے تمام معاہدے معطل کر دیے

جب تک رائٹر خلیل الرحمان ماروی سرمد سے متعلق کہے گئے اپنے نازیبا الفاظ پر معافی نہیں مانگتے یہ معاہدے معطل رہیں گے: جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ سکائی اںٹرٹینمنٹ کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مارچ 2020 22:13

نجی ٹی وی چینل اور معروف پروڈکشن کمپنی نے خلیل الرحمان قمر کیساتھ کیے گئے تمام معاہدے معطل کر دیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2020ء) نجی ٹی وی چینل اور معروف پروڈکشن کمپنی نے خلیل الرحمان قمر کیساتھ کیے گئے تمام معاہدے معطل کر دیے، جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ سکائی اںٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جب تک رائٹر خلیل الرحمان ماروی سرمد سے متعلق کہے گئے اپنے نازیبا الفاظ پر معافی نہیں مانگتے یہ معاہدے معطل رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ اور پروڈکشن کمپنی سیونتھ سکائی اںٹرٹینمنٹ نے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر سے کیے گئے تمام معاہدے معطل کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خلیل الرحمان کیساتھ 4 ڈراموں اور ایک فلم کے اسکرپٹ کیلئے معاہدے کیے گئے تھے، جنہیں فوری معطل کر دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیل الرحمن قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا بلکہ اپنی غلطی قبول کرنے سے بھی انکار کیا۔

(جاری ہے)

خلیل الرحمان قمر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ماروی سرمد کیخلاف ادا کیے گئے الفاظ پر معافی مانگیں، جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، ان کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے معطل رہیں گے۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ وہ ماروی سرمد سے کسی صورت پہلے معافی نہیں مانگیں گے۔ ماروی سرمد نے بدتمیزی کرنے میں پہل کی اس لیے پہلے معافی بھی انہیں مانگنا ہوگی۔

اگر ماروی سرمد اپنی الفاظ پر معافی مانگتی ہے، تو تب وہ بھی معافی مانگ لیں گے۔ خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا ہے کہ وہ عورتوں کے حقوق کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ کسی خاتون کو اس کے جسم کانام لے کر اور شکل کانام لیکر مخاطب کرنے کی نہ قانون اجازت دیتاہے نہ آئین اجازت دیتاہے اور نہ ہی شرع اجازت دیتی ہے لیکن کیا کسی مردکوشٹ اپ کہنے کی اجازت ہے؟
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 22:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :