سونم کپور نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جاہل اور اندھا قرار دیدیا

جمعہ 6 مارچ 2020 22:32

سونم کپور نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جاہل اور اندھا قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2020ء) بھارتی فلم اسٹار سونم کپور کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان پر تنقید کررہے ہیں وہ اندھے اور جاہل ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی فلم اسٹار سونم کپور نے ایک بین الاقومی انٹرویو میں خواتین کی خود مختاری پر بات کی تھی اور اِسی حوالے سے سونم کپور نے مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

سونم کپور نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ میرے نزدیک خواتین کو بااختیار بنانا بہت ضروری ہے۔ بھارتی اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں یہ خاص طور پر اِس وجہ سے بھی کہہ رہی ہوں کیونکہ میں دنیا کے اس حصے سے ہوں جہاں خواتین ہمیشہ سے ہی دوسرے درجے کی شہری رہی ہیں۔ ان کے اِس ٹوئٹ پر بھارتی ٹوئٹر صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے لکھا کہ آپ کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے، بھارت اور ہندووں کے لیے آپ کی نفرت اور آپ کے جھوٹ سے ہم تھک چکے ہیں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ آپ ایک اسلامی ریاست کی شہری ہیں۔کاجل شرما نامی بھارتی صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر واقعی افسوس ہوا کہ انیل کپور اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں والا سلوک کرتے ہیں۔ سونم کپور خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دینے میدان میں آگئیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہاب چونکہ طبقاتی اور نسل پرستی شروع ہو چکی ہے تو یہ اندھے اور جاہل ہیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور اکثر مسلمانوں کے حق میں بولنے کی وجہ سے بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا شکار رہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 22:32:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :