عورت مارچ مغربی پراپیگنٖڈہ ہے ، احمد علی بٹ

ہفتہ 7 مارچ 2020 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء)معروف اداکار احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ عورت مارچ مغربی پراپیگنٖڈہ ہے ۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد بٹ نے کہا کہ عورت مارچ مغرب کی مالی اعانت سے چلنے والی مہم ہے، اور اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کو متاثر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ جب بات حقوق نسواں کی آتی ہے تو اسلام نے خواتین کے حقوق کے احترام ، تحفظ اور ان کی پاسداری کا سب سے بڑا حکم دیا ہے۔اور رہی بات عورت مارچ کی تو یہ دیکھ کر رنج ہوتا ہے کہ ہم اسلامی روایات کو فراموش کرکے ایک فنڈڈ مہم کی پیروی کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/03/2020 - 16:46:26

Rlated Stars :