حکومت نے فلمی صنعت اور سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،
فلم کو سینسر کرنے کا اختیار فیڈرل سینسر بورڈ کے پاس ہو گا۔فلمی صنعت کے ذریعے تہذیب،اقدار اور ثقافت کو اجاگر کرنا ترجیح ہے، عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران کو اپنا مسیحا چن چکے ہیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی فلم و انڈسٹری کے وفد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 7 مارچ 2020 19:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فلم کو سینسر کرنے کا اختیار فیڈرل سینسر بورڈ کے پاس ہو گا جبکہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے فیڈرل سینسر بورڈ تشکیل دیا جائیگا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کا روشن چہرہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سینما کی بحالی ضروری ہے ،فلمی صنعت اور سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فلمی صنعت کے ذریعے تہذیب،اقدار اور ثقافت کو اجاگر کرنا ترجیح ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم فلمی صنعت کو بحال کرینگے تاکہ فنکاروں کو روز گار ملے اور ملک میںسرمایہ کاری ہو۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کیلئے ملکی اقدار و ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو انٹر ٹینمنٹ کے ذرائع دستیاب نہیں ،اس لئے یہ نوجوان نسل بھارتی یا مغربی فلموں کے طرف رجوع کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی کرینگے تاکہ مقامی ثقافت پروان چڑھے۔ہم فن اور فنکار کو زندہ اور فلمی صنعت کا کھویا ہوا وقار بحال کرینگے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو ترویج دینے میں انکی سوشل میڈیا ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہے، حکومت ترقی کیلئے پر عزم ہے۔چیئر مین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن فلم انڈسٹری نے اس موقع پر کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Johnny Depp
Evangeline Lilly
Gul Panra
Elsa Pataky
Ray Park
Saba Qamar
Asha Posley
Madeeha Gauhar
Badar Khalil
Sonu Sood
Kurt Russell
Sakhawat Naz
Showbiz News In Urdu
-
لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں: اداکارہ مومنہ اقبال
-
رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
’’بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگی!‘‘ گلوکارابرارالحق
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
لم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا: اداکار منوج باجپائی
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف