امان اللہ خان مرحوم کی قبر کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے

ہفتہ 7 مارچ 2020 20:02

امان اللہ خان مرحوم کی قبر کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2020ء) لیجنڈ اداکار امان اللہ خان مرحوم کی قبر کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںنے کہا کہ امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر جو تنازعہ کھڑا کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک معاشرے کے طور پے ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں کی عزت کی جائے جو خوشیاں بانٹتے ہیں اور مسکراہٹیںبکھیرتے ہیں۔ ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 07/03/2020 - 20:02:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :