پروڈیوسرنعیم خان کا نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کوعیدالفطرپرریلیزکرنے کا علان کردیا

اتوار 8 مارچ 2020 19:55

Eلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی پنجابی فلم ’’عشق میرا انمول ‘‘کوعیدالفطرپرریلیزکرنے کا علان کردیا،انہوں نے کہا ہے کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفردہے۔

(جاری ہے)

فلم کا میوزک اور کہانی میں معاشرتی احساسات کی مکمل عکاسی کی گئی ہے،نعیم خان نے کہا کہ فلم بینوں کو اس فلم کا میوزک اور گانے بہت پسندآئیں گے، فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ کوشامل کیا گیا ہے،اس میگا بجٹ فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی،صفدرماہی ،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،لائبہ خان،نادرہ چودھری،سویراشیخ،احمدچیمہ،جاویدچودھری،بابرجٹ،حاجی ذوالفقارکھوکھر،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان اورشفقت چیمہ،رومان خان ودیگرفنکارشامل ہیں،نعیم خان نے کہا کہ فلم’’عشق میراانمول‘‘کو سنسربورڈسے پاس ہونے کے بعد عیدالفطرپرملکی وغیرملکی سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/03/2020 - 19:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :