ئ* حضرت خواجہ غریب نواز کی تعلیمات انسانیت کا درس دیتی ہیں،پیربابا توفیق چشتی صابری

اتوار 8 مارچ 2020 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2020ء) سلطان ہندحضرت خواجہ غریب نواز کی تعلیمات موجودہ زمانے میں بہت اہمیت رکھتی ہیں،آپ کی تعلیمات انسانیت کا درس دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ خواجہ غریب نواز کے دربارمیں بلا تفریق مذہب وملت عقیدت مندوں کا ہجوم جمع رہتا ہے،ان خیالات کا اظہارپیربابا توفیق خضری چشتی صابری (کاہنہ والے )نے گزشتہ روزمحفل جشن غریب نوازکے موقع پر پیربابا سراج دین کے دربارپر آئے ہوئے عقیدت مندوں سے اپنے خطاب میں کیا،پیربابا توفیق خضری چشتی صابری نے کہا کہ اولیاء اللہ کے درباروں سے امن وبھائی چارے کا پیغام پھیلتا ہے۔

صوفیاء کرام دھرتی کو امن کا گہوارہ بنا یا۔

(جاری ہے)

محبت، شرافت، ایمانداری کو عام کیا ،مالک حقیقی سے بچھڑے ہوئے لوگوں کو صحیح راہ دکھائی اور بہت سے لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنے تھے ، صوفیا ء کرام نے لوگوں کو حق و صداقت کا پیکربنایا ، امانت و دیانت کا علم بردار بنایا ، خدمت انسانی کی تعلیم دی اور ان کی صحیح تربیت و رہنمائی کی تھی ،پیربابا توفیق خضری چشتی صابری نے کہا کہ اولیا ء کرام اپنی زندگی کا ہر لمحہ اسی کار خیر میں صرف کرتے رہے تھے،انہوں نے کہا ہے کہ اولیاء کرام سے عقیدت ومحبت کا تقاضہ ہے امن محبت اور اخوت ویکجہتی کو فروغ دیا جائے ،خواجہ غریب نواز نے ذات پات کے ظالمانہ نظام اور نسلی تفاخر میں گرفتار لوگوں کو محبت وامن سلامتی کے ساتھ راہ حق کا راستہ بتایا ،آپ نے توحید ورسالت کا پرچار کرکے برصغیر پاک وہند میں تبلیغ دین اور حسن اخلاق کے ذریعے گمراہی میںمبتلا انسانیت کو راہ مستقیم پر گامزن کیا ،پیربابا توفیق خضری چشتی صابری نے کہا کہ خواجہ غریب نواز نے لاکھوں غیرمسلموں کومشرف با اسلام کیا ،ذات پات رنگ ونسل کے تعصب کو ختم اور کلمہ طیبہ کو بلند کرکے شرک کا خاتمہ کیا ،انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں امن وسلامتی محبت وبھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہیں ،اولیاء اللہ کے چاہنے والے امن پسند ہیں جو دنیا کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/03/2020 - 19:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :