اداکارفیصل کھچی پروحشیانہ تشدد،شدیدزخمی کردیا گیا

ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آبادمیں درخواست دائرکروادی ہے،اداکارفیصل کھچی کی گفتگو

پیر 9 مارچ 2020 13:23

اداکارفیصل کھچی پروحشیانہ تشدد،شدیدزخمی کردیا گیا
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) معروف اداکارواینکرپرسن فیصل کھچی پر وحشیانہ تشددکرکے انہیں شدیدزخمی کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اداکارفیصل کھچی مقامی جنرل سٹورسودا سلف لینے گئے توجنرل سٹورپر لوگوں کا ہجوم تھا،فیصل کھچی کے پوچھنے پربتایا گیا کہ سٹورکے مالک کوسٹورکے اندربندکردیا گیا ہے،فیصل کھچی نے وہاں پرموجودلوگوں کے ساتھ مل کر شٹرکواٹھایا تواندرسے سٹورکا مالک قربان علی شدیدزخمی حالت میں ملا،پوچھنے پر بتایا گیا کہ سامنے واڑے والوں نے پتھرائوکرکے کائونٹرکے شیشے توڑڈالے اورمارا پیٹا،فیصل کھچی نے زخمی کی تصویریں اورویڈیوبنالی،جس پر ملزمان ذوالفقار،افضال،عمران نے دھاوا بول دیا،فیصل کھچی کو ہاتھ پائوں اورمکوں سے اندھا دھندمارنا شروع کردیا،سرپرمارکرشدیدزخمی کردیا گیا،قیمتی موبائل اورنقدی بھی چھین لی گئی،اداکارفیصل کھچی نے ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آبادمیں درخواست دائرکروادی ہے۔

وقت اشاعت : 09/03/2020 - 13:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :