پاکستان کے عوام اور میڈ یا ٹی وی ڈراموں کے معیار اور کر دار کیلئے آواز بلند کر یں ،تو قیرنا صر

پیر 9 مارچ 2020 22:19

پاکستان کے عوام اور میڈ یا ٹی وی ڈراموں کے معیار اور کر دار کیلئے آواز بلند کر یں ،تو قیرنا صر
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) نا مورڈرامہ و فلم آرٹسٹ تو قیرنا صر نے پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوام کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور میڈ یا ٹی وی ڈراموں کے معیار اور کر دار کیلئے آواز بلند کر یں تا کہ پی ٹی وی پرڈراموں کا پر انہ دور واپس آسکے،انہو ںنے کہا کہ 40سال قبل بننے والے ڈراموں اور اُن کے کر داروں کو لو گ آج بھی یاد اور پسند کر تے ہیں جبکہ موجودہ دور میں بننے والے ڈراموں اور فلموں کی کہا نیوں سمیت کر داروں کو لو گ جلد بھول جا تے ہیں ،انہو ںنے سوالات کے جو اب دیتے ہو ئے کہا کہ پہلے پی ٹی وی پر ڈرامے بنتے تھے جبکہ آج ڈرامے خریدے جا تے ہیں جس کی وجہ سے ان ڈراموں میں معاشرے کیلئے کو ئی بھی بہتر پیغام نہیں ہو تا ہے ،موجودہ دور میں بننے والے ڈرامے اور فلمیں فقط پیسہ کما نے کیلئے تیار کیئے جا تے ہیں ،انہو ںنے کہا کہ پی ٹی وی میں کرپشن ہے اور اس کرپشن کے سبب ہی پی ٹی وی کے اسٹوڈیو آج ویر ان ہو چکے ہیں ،انہوںنے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ ہند و ستا ن میں آج بھی پاکستان کے ڈرامے پسند کیئے جا تے ہیں جبکہ آئٹم کر داروں کے سبب ہند وستان کی فلمیں پسند کی جا تی ہیں ،انہو ںنے کہا کہ ہند و ستان کی فلم انڈ سٹر ی اور ڈرامہ انڈسٹر ی نے بھی اپنے اصل کر دار اور معیار کو چھوڑ دیا ہے ، اس موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے سیکر یٹر ی محمد حسین خان اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ پر یس کلب کے خزانچی جا نی خا صخیلی نے ڈرامہ و فلم آرٹسٹ تو قیر نا صرکو سندھ کا روایتی اجر ک کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

وقت اشاعت : 09/03/2020 - 22:19:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :