نارتھ امریکن باکس آفس پر’ ’آن ورڈ‘‘ سب سے آگے

دوسرے نمبر پر یونی ورسل اسٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم’ ’دا انویزیبل مین‘‘ رہی

منگل 10 مارچ 2020 13:31

نارتھ امریکن باکس آفس پر’ ’آن ورڈ‘‘ سب سے آگے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2020ء) نارتھ امریکن باکس آفس میں دو شرارتی بھائیوں کی کہانی ’آن ورڈ‘ سب سے آگے رہی، تاہم فلم کا بزنس خاصا کم رہا۔

(جاری ہے)

اینی میشن فلمیں بنانے والے معروف ادارے پکسر اینی میشن کی بنائی ہوئی فلم آن ورڈ نے سب سے زیادہ کمائی کی، مگر کورونا وائرس کے خوف کے باعث نمبر ایک پر آنے والی فلم صرف 6 ارب 17 کروڑ کما سکی۔اس بار دوسرے نمبر پر یونی ورسل اسٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم ’دا انویزیبل مین‘ رہی۔وارنر برادرز کی اسپورٹس سے متعلق فلم ’دا وے بیک‘ باکس آفس کی کمائی کے حساب سے تیسرے نمبر پر رہی، فلم میں بین ایفلک نے ایک ایسے مدہوش راج مستری کا کردار کیا ہے جسے اس کا ہائی اسکول اپنی باسکٹ بال ٹیم کا کوچ بنانا چاہتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/03/2020 - 13:31:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :