بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک اور بچے کے باپ بن جائیں گے

ہفتہ 15 جون 2013 13:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15جون۔2015ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سینتالیس سال کی عمر میں ایک اور بچے کے والد بننے جا رہے ہیں۔ شاہ رخ کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انکا آنے والا بچہ لڑکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے بچے کا فیصلہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کا تھا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے انہوں نے اس ڈاکٹر سے مشورہ کیا جس نے عامر خان کی رہنمائی کی تھی۔ شاہ رخ پندرہ سالہ بیٹے آریان اور تیرہ سالہ بیٹی سہانا کے والد ہیں۔ اب سوہانہ کے لاڈ اور ناز نخرے برداشت کرنے کے لئے بھائیوں کی تعداد دو ہو جائے گی۔ شاہ رخ خان نے تیسرے بچے کی پیدائش کیلئے عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک خاتون کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وقت اشاعت : 15/06/2013 - 13:50:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :