عمر بڑھنا ایک ایسی جنگ ہے جسے آپ نہیں جیت سکتے، شانیہ ٹوین

بدھ 11 مارچ 2020 12:51

عمر بڑھنا ایک ایسی جنگ ہے جسے آپ نہیں جیت سکتے، شانیہ ٹوین
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) معروف کینڈین گلوکارہ شانیہ ٹوین نے کہاہے کہ عمر بڑھنا ایک ایسی جنگ ہے جسے آپ نہیں جیت سکتے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 54 سالہ ، ٹوین نے کہا کہ میں تصورات کرنا اور اس سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں جو میرے پاس ہے اور جس چیز کو میں تبدیل نہیں کرسکتی ہوں ، یا جو میری بس میں نہیں ، اسے بھول جاؤں۔ لہذا ، میں سمجھتی ہوں کہ عمر بڑھنے کے عمل کو کم کرنے کی کوشش کرنے کے بارے میں فکر کرنا وقت اور طاقت کا ضیاع ہے۔واضع رہے کہ شانیہ ٹوین کینیڈا کی مقبول ترین پاپ گلوکاروں میں شامل ہیں اور انہوں نے 100 ملین سے زیادہ ریکارڈ فروخت کیے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/03/2020 - 12:51:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :