کورونا وائرس کے باعث میڈونا اور مائلی سائرس نے شو منسوخ کردئیے

شہرہ آفاق جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کی آنے والی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی نمائش بھی نومبر 2020 تک مؤخر کردی گئی میڈونا نے پیرس میں 10 اور 11 مارچ کی درمیانی شب میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی جسے گلوکارہ نے منسوخ کردیا مائلی سائرس کو 13 اور 14 مارچ کو میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی جسے کنسرٹ منتظمین نے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ مارچ 18:20

کورونا وائرس کے باعث میڈونا اور مائلی سائرس نے شو منسوخ کردئیے
پیرس /میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اور مائلی سائرس نے اپنے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیئے۔کورونا وائرس کے پیش نظر چین میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 70 ہزار سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا جس وجہ سے چین کو محض 2 ماہ میں 2 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

چین کے علاوہ ہولی وڈ فلموں کی نمائش بھی کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر مؤخر کردی گئی ہیں اور شہرہ آفاق جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کی آنے والی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی نمائش بھی نومبر 2020 تک مؤخر کردی گئی اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ گلوکارہ میڈونا اور مائلی سائرس نے بھی اپنے میوزک کنسرٹ کو منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاپ گلوکارہ، اداکارہ و لکھاری میڈونا کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 10 اور 11 مارچ کی درمیانی شب میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی تاہم گلوکارہ نے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔

دوسری جانب نوجوان پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی آسٹریلیا میں اپنا میوزک شو منسوخ کردیا۔’رائٹرز‘ کے مطابق مائلی سائرس کو آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں ایک فنڈ ریزنگ میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرنا تھی تاہم گلوکارہ نے اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائلی سائرس گزشتہ برس آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لیے ایک فنڈ ریزنگ میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی اور گلوکارہ اسی ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا پہنچنے والی تھیں۔مائلی سائرس کو 13 اور 14 مارچ کو میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی مگر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر فنڈ ریزنگ میوزک کنسرٹ منتظمین نے شو کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2020 - 18:20:31

Your Thoughts and Comments