امانت راہی اورنورافشاں کے ٹپے بولیوں’’الف آ مل ڈھولا ‘‘نے مقبولیت حاصل کرلی

پنجابی کلچرکی جھلک دکھلاتی بولیوں کی مقبولیت کی وجہ ان کا ٹھیٹ پنجابی زبان میں لکھا اورگایا جانا بھی ہے

بدھ 11 مارچ 2020 18:20

امانت راہی اورنورافشاں کے ٹپے بولیوں’’الف آ مل ڈھولا ‘‘نے مقبولیت حاصل کرلی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) معروف فوک گلوکارامانت راہی اورنورافشاں کے مشترکہ طورپرگائے گئے ٹپے بولیوں ’’الف آمل ڈھولا‘‘نے مقبولیت حاصل کرلی،ان ٹپے بولیوں کو معروف شاعربائواصغرعلی نے لکھا ہے ،ریکارڈنگ لالہ جی گلشن سٹوڈیوشیخوپورہ میں کی گئی ہے،ان ٹپے بولیوں کو گزشتہ دنوں ست رنگ سوشل میڈیا چینل پر ریلیزکیا گیا تھا جسے اب تک ہزاروں لوگ یوٹیوب پردیکھ چکے ہیں،جو کسی بھی ٹائٹل سانگ کا منفرد ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارامانت راہی اور نورافشاں کی یہ بولیاں سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرچکی ہیں، ان بولیوں کی مقبولیت کی وجہ ان کا ٹھیٹ پنجابی زبان میں لکھا جانا ہے،جسے گلوکارامانت راہی اورنورافشاں نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ گایا بھی ہے، ان بولیوں کوسن کرپنجابی کلچرکی ان میں جھلک بھی نظر آرہی ہے بلکہ پنجاب کی ثقافت اور تہذیب کو بھی ان بولیوں میں جگہ دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 11/03/2020 - 18:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :