لگتا ہے ہمیشہ تنہا رہوں گی‘امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 27 سالہ سلینا گومز
میں ابھی بھی خود کو چھوٹی بچی ہی سمجھتی ہوں، مجھے زندگی میں بہت کچھ سیکھنا اور دیکھنا ہے، یقین ہے زندگی میں پیار بھی ضرور ملے گا سلینا گومز اور جسٹن بیبر کے درمیان 2017 تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد دونوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی
بدھ 11 مارچ 2020 19:05
(جاری ہے)
سلینا گومز کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے دن ہوتے جب میں سو کر اٹھتی اور کافی پریشان ہوتی تو اس وقت مجھے ایسا لگتا جیسے میں ہمیشہ تنہا رہوں گی، لیکن یہ صرف ایک خیال ہوتا، 15 منٹ بعد میں خود سے کہتی کہ ایسا کچھ نہیں ہے کیوں کہ دنیا میں ہر کسی کے لیے کوئی نہ کوئی موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں ابھی بھی خود کو ایک چھوٹی بچی ہی سمجھتی ہوں، مجھے زندگی میں بہت کچھ سیکھنا اور دیکھنا ہے، میرا یقین ہے کہ مجھے زندگی میں پیار بھی ضرور ملے گا۔زندگی میں کئی ناکام رومانوی رشتے دیکھنے کے بعد گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے اور خود بھی تجربہ کیا ہے کہ جب مرد اور خواتین کم عمری میں کسی کو پسند کرتے تو انہیں دکھ بھی دیتے ہیں کیوں کہ اس سے ان کو عجیب سا اطمینان ہوتا ہے، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ جسے وہ دکھ دے رہے ہیں اسے ان کا خیال ہے۔واضح رہے کہ سلینا گومز اور مشہور زمانہ امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے درمیان 2012 میں پہلی بار تعلقات استوار ہوئے تھے تب دونوں میوزک انڈسٹری میں نئے تھے اور دونوں کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔سلینا گومز اور جسٹن بیبر کے درمیان 2017 تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد دونوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی۔جسٹن بیبر کے علاوہ سلینا گومز کے تعلقات بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے بھی رہے تاہم ان کے ساتھ سلینا گومز کے تعلقات کم وقت تک استوار رہے۔جسٹن بیبر سے علیحدگی کے بعد سلینا گومز کے حوالے سے خبریں سامنے ا?تی رہیں کہ انہوں نے بھی اپنا نیا ساتھی ڈھونڈ لیا تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی البتہ انہیں مختلف اداکاروں و گلوکاروں کے ساتھ دیکھا گیا۔سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد اگرچہ جسٹن بیبر نے جلد ہی امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کرلی تاہم اس باوجود میڈیا میں جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے تعلقات کی خبریں شائع ہوتی رہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Neil Nitin Mukesh
Ronda Rousey
Saira arshad
Saima Noor
Booboo Stewart
Amy Poehler
Lindsay Lohan
Vishal Bajaj
Paris Hilton
Katrina Bowden
Noor Ul Hassan
Natasha Lyonne
Showbiz News In Urdu
-
میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
-
بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزرجاری
-
رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
-
معلوم نہیں تھا سلمان خان میری زندگی بدل دیں گے، زرین خان
-
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا