احسن خان کا ملک میں کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

جمعرات 12 مارچ 2020 19:31

احسن خان کا ملک میں کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) اداکار ومیزبان احسن خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

(جاری ہے)

اداکار احسن خان نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں اور تندرست ہونے والے افراد کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سوائے ہمارے دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس ایمرجنسی کا اعلان کرچکے ہیں، اب ہمیں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

احسن خان نے حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے کچھ تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کرے،تعلیمی ادارے بند کیے جائیں، کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر قابو پانا ممکن نہیں۔ اگر کسی کے علم میں ہے کوئی فیملی ان دنوں بیرون ملک سے آئی ہے ان کو درخواست کریں کہ وہ اپنا چیک اپ کروائیں۔‘‘ اس پیغام کے ساتھ احسن خان نے ’’کورونا وائرس‘‘ اور ’’محفوظ رہیں‘‘ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔
وقت اشاعت : 12/03/2020 - 19:31:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :