میگھا کاامان اللہ خان کے نام پر کامیڈین اکیڈمی بنانے کا مطالبہ

جمعرات 12 مارچ 2020 22:22

میگھا کاامان اللہ خان کے نام پر کامیڈین اکیڈمی بنانے کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) بھنگڑا کوئین میگھا نے کامیڈین امان اللہ خان مر حوم کے نام پر کامیڈین اکیڈمی بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اکیڈمی کے قیام کیلئے اقدامات کر یں شوبز فنکار بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران بھنگڑا کوئین میگھا نے کہا کہ امان اللہ خان اپنے منفر دانداز کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کرتے رہے ہیں اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنیوالے کامیڈین کیلئے امان اللہ خان کے نام سے ایک ادارہ قائم کر یں جس کے ہم حکومت کیساتھ ہیں اورکوئی شک نہیں تاقیامت کامیڈین کاامان اللہ خان کے نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

وقت اشاعت : 12/03/2020 - 22:22:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :