پاکستانی سینما گھروں میں پہلی بار ترکش فلم کل ریلیز ہوگی

جمعرات 12 مارچ 2020 22:22

پاکستانی سینما گھروں میں پہلی بار ترکش فلم کل ریلیز ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) پاکستانی سینما سکرین پر پہلی بارترک فلم مریکل اِن سیل نمبر سیون کل (بروزجمعہ 13 مارچ ) کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ یہ فلم اصل میں کورین زبان میں بنائی جائے والی فلم کا ری میک ہے جسے اکتوبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پہلی بار ترکش زبان میں فلم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے تحت ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں ترکش زبان میں ہی دکھایا جارہا ہے تاہم فل بینوں کی آسانی کیلئے اسے انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی بنیاد طور پر ایک لڑکی اور اس کے ذہنی طور پربیمار والد کے گرد گھومتی ہے جسے ناکردہ جرم میں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 12/03/2020 - 22:22:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :