حکومت غریب گھرانوں کو ریلیف دینے کیلئے جہیز کے خلاف سخت قانون لائے ‘ وسیم عباس

صاحب ثروت شخصیات تنظیمیں بناکر غریب بچیوںکی اجتماعی شادیوں کے انتظامات کریں

جمعہ 13 مارچ 2020 11:37

حکومت غریب گھرانوں کو ریلیف دینے کیلئے جہیز کے خلاف سخت قانون لائے ‘ وسیم عباس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ امیر لوگ شادیوں جتنے اخراجات کرتے ہیں اس سے کئی غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی شادی ہو سکتی ہے ،حکومت غریب گھرانوں کو ریلیف دینے کے لئے جہیز کے خلاف سخت قانون لائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جسے اللہ نے دیا ہے اسے خرچ کرنا چاہیے لیکن بعض شادی کی تقریبات میں جو اخراجات کئے جاتے ہیں وہ صرف نمود و نمائش ہوتے ہیں اور لاکھوں روپے اجاڑ دئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت شخصیات کو اپنی تنظیمیں بنانی چاہئیں اور اپنے اپنے علاقوں میں غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے انتظامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر جہیز اور نمود و نمائش کے خلاف مہم شروع کرنی چاہیے اور اس کے نتائج بھی نکلیں گے۔
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 11:37:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :