ربیعہ کلثوم کی پہلی فلم ’گواہ رہنا ‘رواں برس ریلیز ہو گی

ہفتہ 14 مارچ 2020 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) معروف اداکارہ رابعہ کلثوم کی پہلی فلم ’گواہ رہنا‘ رواں سال پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم گواہ رہنا میں رابعہ کلثوم اداکار قوی خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ہدایتکار طاہر محمود کی تحریر کردہ اس فلم کی شوٹنگ گوجرانوالہ میں کی گئی ہے اور یہ فلم رواں برس پاکستان اور ترکی دونوں ممالک میں ریلیز کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 14/03/2020 - 14:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :