امریکی فلم پروڈیوسر کیتھ اولسن انتقال کر گئے

ہفتہ 14 مارچ 2020 14:20

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) معروف امریکی فلم پروڈیوسر کیتھ اولسن گزشتہ روز74سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کیتھ اولسن کی بیٹی کیلی کاسٹڈی نے بتایا کہ کیتھ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کی موت بھی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔واضع رہے کہ کیتھ اولسن نے بطور ساونڈ انجینئیر اور ریکارڈ پروڈیوسر 100سے زیادہ پروڈیکشنز کی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2020 - 14:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :