(شوبز نیوز )

ش*شوبز سے وابستہ فنکاروں کو بھی جنگل میں منتقل کردیا جائے : ذوالقرنین حیدر

اتوار 15 مارچ 2020 21:06

{ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے نا مساعد حالات کی وجہ سے فنکاروںکو جنگل میں منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ پہلے ہی فنکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اب تھیٹرز اور سینما بھی بند کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے پہلے بھی بہت سے فنکار اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ان کے گھروں میں فاقے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر چڑیا گھر کے جانوروں کو جنگلوں میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر دی ہے جہاں انہیں خوراک بھی ملے گی ۔ میری درخواست ہے کہ 22کروڑ عوام میں اصل فنکاربھی 10سے 15ہزار ہوں گے انہیںبھی کہیں جنگل میں منتقل کر دیا جائے اور انہیں بھی وہاں پر ایک وقت کا کھانا مہیا کر دیا جائے ۔
وقت اشاعت : 15/03/2020 - 21:06:13