ذ*کوروناوائرس : حفاظتی تدابیر سے آگاہی کیلئے موثر مہم شروع کی جائی: ریشم

اتوار 15 مارچ 2020 21:06

۳ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے لئے اس طرح مہم شروع نہیں کی گئی جس کی ضرورت ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوںسمیت شہروںمیںبھی بہت سے لوگوں کے پاس ٹی وی اور اینڈرائیڈ موبائل نہیں اس لئے انہیں حفاظتی مہم کے حوالے کوئی آگاہی نہیں مل رہی ۔

(جاری ہے)

حکومت تمام محکموںکے افسران اور عملے کو فیلڈ میںنکلنے کی ہدایت کرے جو لوگوں کے پاس پہنچیں اور انہیں اس حوالے سے شعور اور آگاہی دیںتاکہ لوگ کوراناوائرس سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ رہیں ۔ حکومت قیمتیںکم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ماسک ،صابن ، سینی ٹائزرز اور اس طرح کی دیگر اشیاء گھروں میں جا کر تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کرے اور اس ایمر جنسی کے وقت میں قومی خزانے سے فنڈز کااجراء کیا جائے ۔
وقت اشاعت : 15/03/2020 - 21:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :