فلم” مین آف اسٹیل“ نے بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

بدھ 19 جون 2013 13:19

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19جون 2013ء) سپر ہیرو فلم \" مین آف اسٹیل \" نے امریکا کے بعد بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اور تین دن میں اکیس کروڑ کما لیے۔سپر ہیرو فلم”مین آف اسٹیل“ میں اس بار کی گئیں تبدیلیاں بھارتی شائقین کو خوب بھائی۔

(جاری ہے)

سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم نے بھارتی باکس آفس پر اکیس کروڑ کاریکارڈتوڑبزنس کرلیا۔ برطانوی اداکارہنری کیول نے بھی سپرمین کے طور پر خوب پزیرائی حاصل کی، فلم کی کہانی ایک خلائی مخلوق کے بچے کے گرد گھومتی ہے۔ جس کی پرورش زمین پر ہوتی ہے۔ پاکستان میں یہ فلم جیو ٹیلی فلمز کے تعاون سے اکیس جون کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 19/06/2013 - 13:19:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :