عورت مارچ کے خلاف ہوں، جویریہ سعود

منگل 17 مارچ 2020 14:50

عورت مارچ کے خلاف ہوں، جویریہ سعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) اداکارہ جویریہ سعود نے کہا کہ وہ عورت مارچ کے خلاف ہیں۔ انہوں ایک شو کے دروان انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس معاشرے کا ایک حصہ ہونے کے ناطے ، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم متاثرین کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

مالی اور ذہنی طور پر ان کی مدد کرنا ان کے لئے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بینرز ،نعرے بازی اور بڑے ریلی نکال لینا آسان ہے لیکن ایک شہری ہونے کے ناطے ہمارے اقدامات اور موقف کا معاشرے پر زیادہ اثر پڑتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2020 - 14:50:06

Rlated Stars :