کورونا وائرس کے باعث ہالی ووڈ فلم میٹرکس 4 کی شوٹنگ روک دی گئی

منگل 17 مارچ 2020 21:39

کورونا وائرس کے باعث ہالی ووڈ فلم میٹرکس 4 کی شوٹنگ روک دی گئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث وارنر بروس نے فلم میٹرکس 4 کی شوٹنگ روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میٹرکس 4 کی شوٹنگ کا آغاز امریکی ریاست سین فرانسسکو میں کیا جانا تھاتاہم کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کرنے کے بعد فلم کے پروڈکشن ایگزیکٹو کی جانب سے شوٹنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم میٹریکس 4 کی شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے جب کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2020 - 21:39:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :