ہالی ووڈ کا ایک اور سپراسٹار کورونا کا شکار

منگل 17 مارچ 2020 21:45

ہالی ووڈ کا ایک اور سپراسٹار کورونا کا شکار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس کے بعد ایک اور ہالی ووڈ اسٹار ادریس البا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

47 سالہ اداکار ادریس البا جن کا پورا نام ادریسا اکونا البا ہے نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا آج صبح میرا سی او وی آئی ڈی-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تاہم میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔ جب سے مجھ میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی مجھے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2020 - 21:45:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :