ایمان علی تب تک پسند تھی جب تک ان سے ملا نہیں تھا، فہد مصطفیٰ

منگل 17 مارچ 2020 21:45

ایمان علی تب تک پسند تھی جب تک ان سے ملا نہیں تھا، فہد مصطفیٰ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) پاکستان کے نامور اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ حال ہی میں ایک شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں ایمان علی کو اپنا کرش سمجھنے کے ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ ایمان علی کو تب تک پسند کرتے تھے جب تک ان سے ملے نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایمان علی کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ ان دونوں نے فلم ’ماہ میر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

وقت اشاعت : 17/03/2020 - 21:45:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :